22

وفاقی وزراء، سینٹرز اور ممبران قومی اسمبلی کو معطل کیا جائے

مانسہرہ(شعیب تنولی)وفاقی وزراء، سینٹرز اور ممبران قومی اسمبلی کو معطل کیا جائے، الیکش کمشن سے مطالبہ۔ کے پی کے اور پنجاب میں قومی انتخابات کوشفاف بنانے کیلئے بلدیاتی نمائندوں نے وزیراعظم ۔وفاقی وزراء۔ممبران قومی اسمبلی اور سنیٹر کو معطل کرنے کاالیکشن کمیشن سے مطالبہ کردیا مانسہرہ کے بلدیاتی نمائندوں کے ایک وفد نے ممبرتحصیل کونسل بشارت علی سواتی کی قیادت میں صحافیوں کوبتایا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ممبران بلدیات کوایک سال سے ترقیاتی فنڈ جاری نہیں ہوئے ہیں اور صوبہ کی اکثریتی کونسلوں کے تعارفی اجلاس تک نہیں ہوئے انھوں نے کہاکہ ممبران کے پاس جب فنڈ ہی نہیں تو وہ کیاقومی انتخابات پراثر انداز ہونگے جنکے پاس اختیار فنڈ موجود ہے انکو جنمیں وزیراعظم ۔وفاقی وزراء۔مشیر۔سنیٹرز ۔ممبران قومی اسمبلی کومعطل کیاجائے تب جاکرشفاف الیکشن ممکن ہوسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں