36

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر کوہستان کی آفس آمد۔ چاق وچوبند دستے کی سلامی

لوئر کوہستان ۔ لوئر کوہستان نو تعینات ڈی پی او ایس ایس پی طارق محمود نے اپنے آفس کی امور کے انجام دہی کا باقاعدہ طور پر آغاز کردیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر کوہستان کی آفس آمد پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور ہار پہنائے۔ بعداز پولیس سلامی یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے شہداء پولیس لائن پشاور کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔

پولیس افسران اور آفس سٹاف کے ساتھ مختصر تعارفی میٹنگ ہوئی جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعد تلاوت کلام پاک جناب ڈی پی او صاحب سے تمام پولیس افسران کا تعارف کرایا گیا۔

اس موقع پر پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے ڈی پی او لوئر کوہستان نے کہا کہ اپنی ڈیوٹی سائیلین کی داد رسی عوام کی عزت نفس کا خیال کرتے ہوئے احسن طریقے سے سرانجام دیں۔ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر اپنے ڈیوٹی الرٹ کریں .

فارنرز کی سیکورٹی کا خاص خیال رکھیں اور ایک ٹیم ورک کی طرح اپنی پیشہ وارانہ مہارت کو عوام کی بہتر مفاد کیلئے بروئے کار لائیں اور تمام تر وابستگیوں سے بالاتر ہو کر قانون کی بالادستی یقینی بنانے اور خیبر پختونخوا پولیس فورس کی امیج کو مزید بہتر و مستحکم بنانے کے لئے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کریں۔

آخر میں جناب ڈی پی او لوئر کوہستان نے کہا کہ جس پولیس ملازم کو کسی قسم کا مسلہ یا پریشانی درپیش ہو میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ اپنے دل میں خوف خدا پیدا کرکے اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سر انجام دے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں