19

کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم کی شدید مذمت

اپر کوہستان ۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کوہستان اپر کے زیراہتمام یومِ یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ داسو سے شروع ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر۔ اسسٹنٹ کمشنر داسو، اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن سئیو، مختلف ڈیپارٹمنٹس کے نمائندے، علماء، سماجی کارکن، سکولز کے اساتذہ، طلباء اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے ھوئے کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی اور کشمیری مسلمانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کی۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں کی آزادی اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور مکمل یک جہتی کا اظہار کیا۔

یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول داسو سمیت ضلع کے مختلف سرکاری سکولوں میں پروگرامز منعقد ہوئے جس میں سکول کے طلباء نے تقاریر اور ملی نغمے پیش کرکے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں