مانسہرہ۔ استور سے پنڈی جانے والی کوسٹر گاڑی ہزارہ ایکسپریس۔ بٹل ٹنل کے قریب سلپ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی ۔
ایمرجنسی کی اطلاع ریسکیو 1122کنٹرول روم کو موصول ہونے پر بھیر کنڈ سٹیشن سے ریسکیو میڈیکل ٹیم نے ریسپانس کیا ۔
حادثے میں فیاض ڈرائیور سمیت آرمی کا امتیاز نامی ملازم زخمی ہو گیا ۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو فرسٹ ایڈ کے بعد کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کر دیا۔