47

یوم یکجہتی کشمیر ضلع بھر کے مختلف سرکاری سکولوں میں تقاریب کا انعقاد

مانسہرہ ۔ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سکول میں خصوصی تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ضلع بھر کے مختلف سرکاری سکولوں میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء نے تقریریں، ٹیبلو، مضمون نویسی اور بینرز آویزاں کر کے کشمیر کی آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر اساتذہ اور افسران نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف اپنے الفاظ کا اظہار کیا۔

دوسری جانب تحصیل بالاکوٹ (براکوٹ) کی طرح تحصیل اوگی، بفہ اور مانسہرہ میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے human chain، پرچم کشائی، ریلیاں اور دیگر مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل انتظامیہ، لائن ڈپارٹمنٹ، ٹی ایم اے، طلباء اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں