41

24 گھنٹوں کے دوران 12 منشیات فروش گرفتار

ہریپور . ہری پور پولیس کا ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کی مشترکہ کاروائیاں.ڈی پی او ہری پور کی ہدایت پر ہری پور پولیس کا منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 منشیات فروش گرفتار قبضہ سے مجموعی طور پر 7 کلو 678 گرام چرس ،2 کلو 980 گرام ہیروئن اور 100 لیٹر شراب برآمد ۔

ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح اعجاز علی نے ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم و دیگر نفری پولیس کے ایس ڈی پی او ہیڈکواٹر فدا محمد کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران بابر ولد محمد بنارس سکنہ ریلوے سٹیشن کو گرفتار کر کے قبضہ سے 1 کلو 403 گرام چرس ،عبدالمنان ولد فضل الرحمان سکنہ محلہ حاجی امام پیر کو گرفتار کر کے قبضہ سے 1 کلو 200 گرام ہیروئن اور کامران ولد بوستان سکنہ ریلوے سٹیشن کو گرفتار کر کے قبضہ سے 30 لیٹر شراب برآمد کرلی ۔

ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سٹی شفاقت خان نے ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم و دیگر نفری پولیس کے ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر عبدالغفور خان کی زیر نگرانی منشیات فروشی میں ملوث یوسف ولد نصرت سکنہ توغر کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2 کلو 350 گرام چرس ،محمد صابر ولد خان محمد سکنہ درویش کو گرفتار کر کے قبضہ سے 850 گرام چرس اور شیراز ولد خان دولہا خان سکنہ درویش کو گرفتار کر کے قبضہ سے 30 لیٹر شراب برآمد کر لی ۔

ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ شفیق الرحمان نے ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم و دیگر نفری پولیس کے ایس ڈی پی او سرکل صدر افتخار احمد کی زیر نگرانی منشیات فروشی میں ملوث بابر ولد دلدار سکنہ اتمان چوک کو گرفتار کر کے قبضہ سے 950 گرام ہیروئن ،ریاست اقبال ولد شیر احمد سکنہ سیکٹر نمبر 4 کو گرفتار کر کے قبضہ سے 830 گرام ہیروئن اور زعفران ولد فضل الہی سکنہ سکیٹر نمبر 2 کو گرفتار کر کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب برآمد کرلی .

ایس ایچ او تھانہ خانپور چن ذیب تنولی نے ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم و دیگر نفری پولیس کے ایس ڈی پی او سرکل خانپور خان افسر خان کی زیر نگرانی منشیات فروشی میں ملوث محمد خورشید ولد ریاست سکنہ خانپور کو گرفتار کر کے قبضہ سے 3 کلو 75 گرام چرس،عاصم بلال ولد رفاقت دیں سکنہ خانپور کو گرفتار کر کے قبضہ سے 30 لیٹر شراب اور احمد ابراہیم ولد محمد ابراہیم سکنہ خانپور کو گرفتار کر کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی ۔گرفتار ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹر کیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں