ایبٹ آباد ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 16 ایبٹ آباد2 کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ این اے 16 ایبٹ آباد-2 کے لیے پبلک نوٹس 8 فروری کو ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔
ضلعی الیکشن کمشنر/ریٹرننگ آفیسرذیشان خان کے مطابق امیدواران 10 فروری سے 14 فروری 2023 تک متعلقہ ریٹرننگ آفیسر/ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر سے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کروا سکیں گے۔
این اے16 ایبٹ آباد 2 کی نشست پر پولنگ 19 مارچ 2023 بروز اتوار ہوگی۔این اے16 ایبٹ آباد-2 کے لیے ریجنل الیکشن کمشنر ہزارہ ڈویژن ایبٹ آباد عزیز بہادر کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ضلعی الیکشن کمشنر ایبٹ آباد ذیشان خان کو ریٹرننگ آفیسرنامزد کیا گیا ہے۔امیدواران ضلعی الیکشن کمشنر آفس ایبٹ آباد میں کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے۔