40

حلقہ این اے 17ہری پورضمی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے 08اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

ہریپور ۔ حلقہ این اے 17ہری پورکے ضمی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے 08اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔ حلقہ این اے 17ہری پورسے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی سیٹ پرضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

ریٹرنگ آفیسرکے دفترسے پی ٹی آئی رہنما عمرایوب خان ،مسلم لیگ(ن)کے رہنما بابرنوازخان ،پی پی پی رہنما اعجازعلی درانی سمیت زبیرخان ،علی زوارنقوی ،بلال نوازخان ،اسد عثمان ،افتخارعباسی نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے،مذکورہ سیٹ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عمرایوب خان کے مستعفی ہونے کے بعدخالی ہوئی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں