32

حویلیاں ، لنگراپل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ایبٹ آباد ۔ حویلیاں میں لنگراپل کے قریب فائرنگ سے مردان کارہائشی جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو1122ایبٹ آبادکے مطابق حویلیاں میں لنگراپل کے قریب فائرنگ کاواقعہ رونما ہواجس کےدوران مردان کارہائشی خان بادشاہ نامی شخص موقع پرجاں بحق ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیومیڈیکل ٹیم جائے حادثہ پرپہنچ گئی جس نے نعش کوسول ہسپتال حویلیاں منتقل کردیا۔ پولیس تھانہ حویلیاں نے بھی موقع پرپہنچ کرقانونی کارروائی کاآغازکردیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں