34

روٹی کی قیمتوں میں اضافے اور انتظامیہ کی پھرتیاں

ایبٹ آباد ۔ روٹی کی قیمتوں میں اضافے پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لنبی اقبال کا حویلیاں میں نانبائیوں کا معائنہ کیا۔ روٹی کے وزن میں کمی اور ریٹ میں اضافے پر ایک 1 دکان سیل، دیگر کونوٹس جاری

اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کے کنٹرول اورروٹی کی قیمت میں اضافے سے متعلق شہریوں کی جانب سے موصول شکایات پر عملدرآمد کے حوالے سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلع بھر میں کاروائیاں انجام دے رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال نے حویلیاں میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا، سبسڈائزڈ آٹے کا ریکارڈ چیک کیا، روٹی کی قیمت اور وزن پر عملدرآمد یقینی بنایا اور خلاف ورزی پر 01 دکان کو سیل اور دیگر کو متعدد نوٹس جاری کیے۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ روٹی کی قیمت اور وزن کے حوالے سے اپنی شکایات سے ہمیں ضلیع کنٹرول روم پر مطلع کریں تاکہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں