16

ضیاء حسن صاحب کا رات گۓ تھانہ بٹیڑہ کا اچانک وزٹ

کولئ پالس کوہستان ۔ ڈی پی او کولئ پالس کوہستان جناب ضیاء حسن صاحب کا رات گۓ تھانہ بٹیڑہ کا اچانک وزٹ۔

ڈی پی او کولئ پالس جناب ضیاء حسن صاحب نے موجودہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر رات گۓ تھانہ بٹیڑہ کا وزٹ کیا۔اسلحہ ایمونیشن کا خصوصی جائزہ لیا تھانہ کے مختلف رجسٹرات کا بھی جائزہ لیا۔

محرر تھانہ کو تھانہ آنے والے سائلین کے ساتھ معتدل رویہ اور خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات دیں۔ ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو موجودہ حالات میں سیکورٹی کے حوالے سے الرٹ،ہوشیار اور چوکس رہنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کے متعلق ضروری ہدایات دیں۔

ڈی پی او صاحب نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوۓ کہا کہ داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیوں اور جنرل ہولڈ اپ کے زریعے اپنے اردگرد مشکوک افراد و گاڑیوں پہ کڑی نظر رکھیں۔اپنے تحفظ کی خاطر حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ لازمی استعمال کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں