33

مریم نواز 9فروی کو ایبٹ آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی،لیگی رہنماسردار محمد یوسف

مانسہرہ ۔ سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما سرد ار محمد یوسف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی مرکزی نائب صدر مریم نواز 9فروی کو ایبٹ آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی۔ضلع مانسہرہ سے کارکنوں کا بڑا قافلہ ایبٹ آباد جائے گا۔میاں نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اوراب بھی مسلم لیگ ن ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ موجودہ حالات کی تما م ترذمہ داری تحریک انصاف کی سابقہ حکومت پرعائد ہوتی ہے، ہم الیکش کیلئے تیار ہیں ،جس وقت بھی الیکشن کمیشن انتخابات کا اعلان کرےگا،مسلم لیگ(ن) مانسہرہ سے بھرپور طریقہ سے انتخابات میں حصہ لے گی۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر اور وزیر اعظم کے مشیر سردار شاہجہان یوسف،مسلم لیگ (ن)ضلع مانسہرہ کے صدر ظفر محمود،سابق رکن صوبائی اسمبلی نعیم سخی،سردار ظہور احمد، تحصیلوں اور ضلع بھر سے آنے والے پارٹی عہدیدار بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ 9فروری کو بروقت پہنچیں تاکہ وقت پر ورکر زکنونشن میں شرکت کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں