15

ملکیارسے تعلق رکھنے والے ممتازعالم دین مولانامحمدصدیق صاحب

ہریپور ۔ ہری پور کے نواحی گائوں ملکیارسے تعلق رکھنے والے ممتازعالم دین مولانامحمدصدیق صاحب محکمہ تعلیم میں29سال 2ماہ اور12دن ملازمت کرنے کے بعد6فروری 2023کوملازمت سے سبکدوش ہوگئے ۔آپ نے اپنی ملازمت کاآغاز26دسمبر1994کوبطورمعلم اسلامیات گورنمنٹ ہائی سکول بدھاسے کیا۔

دوران ملازمت آپ نے گورنمنٹ ہائی سکول گدوالیاں گورنمنٹ ہائی سکول چنگی بانڈی گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2ہری پورگورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول نمبر 1ہری پوراورگورنمنٹ مڈل سکول سیکٹرنمبر4میں تدریسی خدمات سرانجام دیں اللہ کریم آپ کی تدریسی خدمات کوشرف قبولیت عطافرمائے اورصحت سلامتی نیک اعمال والی زندگی نصیب فرمائے آمین (حافظ سرفراز ترین)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں