33

ملک میں موجودہ تمام مسائل کی ذمہ داری پی ٹی آئی ہے، ملک محبت اعوان

ایبٹ آباد ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر اور سابقہ امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 16 ملک محبت اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ تمام مسائل کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے ، عمران نیازی وزیراعظم بننا تو دور کی بات وہ وزیراعظم کے آگے سے بھی گزرنے کے اہل نہیں، ملک کو مفلوج اور مقروض کرنے والے اب وائٹ پیپر جاری کر رہے ہیں، ملک کی معیشیت کو توشہ خانہ سمجھ کے لوٹا، پی ٹی آئی نےملک کو اس سٹیج پر پہنچایا جہاں سے نکلنے میں کافی عرصہ لگے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل ممبران کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کے دوران کیا۔ مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ کے صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری سہیل انجم نے ایک قرار داد پیش کی کہ آئندہ الیکشن میں این اے سولہ قومی اسمبلی کا ٹکٹ ملک محبت اعوان کو دیا جائے، جس کی تمام چیئرمین اور شرکاء نے بھر پور تائید اورحمایت کی۔

اس موقع پر ملک محبت اعوان نے مسلم لیگ کی ضلع تحصیل اور سٹی تنظیموں کے صدور اور تحصیل کے نامزد ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی آواز پر میں لبیک کہتا ہوں، اگر جماعت نے ٹکٹ دیا تو الیکشن لڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کر کے آٹے کی قیمت میں اضافے کی ذمہ دار بھی پی ٹی آئی کی نااہل اور نالائق سابقہ صوبائی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اتحادی حکومت نے مشکل حالات میں اقتدار سنبھالا اور مشکل معاشی فیصلے کر کے ملک کی معیشیت کو دوبارہ سے بحالی کی راہوں پر گامزن کرنے میں دن رات مصروف عمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں