صوبائی حکومت کی ہدایت پر جناب قمر ضیاء ملک نے رات کے اوقات میں کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ کا دورہ کیا۔ مذکورہ ہسپتال کے ایمرجنسی سیکشن کو چیک کیا۔ حاضری رجسٹر اور ڈاکٹروں کی موجودگی کو چیک کیا گیا۔ ادویات کے سٹاک کو بھی دیکھا اور عوامی خدمات کی بہترین فراہمی کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔
دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ نے ٹی ایم اے بالاکوٹ اور ٹریفک پولیس کے نمائندوں کے ہمراہ بالاکوٹ بازار میں انسداد تجاوزات آپریشن کیا۔ سڑک کے کنارے سے ناجائز تجاوزات کو ہٹایا اور سڑک پر پارکنگ اور غیر قانونی ٹرمینلز کے قیام کے خلاف وارننگ دی۔