16

نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی

ہریپور . ہری پور پولیس کا امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے گزشتہ 03 یوم کے دوران جرائم پیشہ عناصر بلخصوص منشیات فروشوں،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں،نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں۔

ڈی پی او ہری پور کی ہدایت پر ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی ایس ایچ اوز کا ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم و دیگر نفری پولیس کے منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیوں کے دوران 16 کلو 905 گرام چرس،8کلو 138گرام ہیروئن،340 لیٹر شراب برآمد کر کے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرکیے۔

مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 02 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،گشت و ناکہ بندیو ں کے دوران غیر قانونی اسلحہ11 رائفل،10بندوقیں،24 پستول اور مختلف بور کے 482عدد کارتوس برآمد کر کے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹر کیے۔

نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرنے پر سکیورٹی ایکٹ کے تحت 06،کرایہ داری ایکٹ کے تحت 10،لاؤڈسپیکر ایکٹ کے تحت 03،فائرنگ ایکٹ کے تحت 01،غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف 07 اور تیز رفتاری غفلت لاپروہی سے گاڑی چلانے پر 09 مقدمات درج رجسٹر کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں