مانسہرہ ۔ سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگی رہنماء سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ہزاراہ الیکٹرک سپلائی کمپنی مسلم لیگ (ن) کا اہم کارنامہ ہے ،محمد نواز شریف نے ملکی ترقی کے ساتھ ملک کو استحکام بخشا اور اب بھی مسلم لیگ ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی ،9فروری کو مریم نواز کی ایبٹ آباد آمد پر (ن) لیگ کا بڑا قافلہ مانسہرہ سے ایبٹ آباد جائیگا ۔
مسلم لیگ کی مشاورتی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ مریم نواز شریف ورکرز کنونشن سے خطاب کرنے کے لیئے 9فروری کو ایبٹ آباد آرہی ہیں جس میں (ن) لیگ مانسہرہ کے کارکنان بھرپور شرکت کرینگے سردار محمد یوسف نے کہا کہ موجودہ حالات کی تمامتر زمہ داری تحریک انصاف پر آتی ہے مسلم لیگ ن ملک کو ااستحکام دیگی ۔
انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں الیکشن کمیشن نے صوبے میں تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی لگا رکھی ھے جس وقت بھی الیکشن کمیشن نے الیکشن کا اعلان کیا ن لیگ مانسہرہ سے بھر طریقہ سے الیکشن میں حصہ لیگی اس موقع پر مسلم لیگ کے ضلعی صدر ظفر محمود سابق ایم پی اے نعیم سخی اور سردار ظہور احمد اور تحصیلز اور ضلع بھر سے آنے والے پارٹی عہدیدار اور ڈویژنل صدر سابق وفاقی وزیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر سردار شاہجہان یوسف بھی موجود تھے کارکن بروقت پہچیں تاکہ وقت پر ورکر کنونشن میں پہنچ سکیں ۔