ایبٹ آباد ۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ، ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
میرپور پولیس نے منشیات فروش اویس ولد آصف سکنہ میاں دی سیری سے 813 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ ، کینٹ پولیس نے منشیات فروش حماد عرف بلال ولد شیرعالم سکنہ جھگیاں سے 1890 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کر لیے