ہریپور. ڈی پی او ہری پور کا الخدمت فاونڈیشن کنوینشن میں بطور چیف گیسٹ شرکت ۔ڈی پی او ہری پور نے الخدمت کنوینشن میں بطور چیف گیسٹ شرکت ۔ کنوینشن میں سکول کے طلباء و طلبات سمیت مختلف مکاتب فکر سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔
منتظمین الخدمت فاونڈیشن نے امور اور رضاکاروں کے حوالے سے ڈی پی او ہری پور کو آگاہ کیا ۔ڈی پی او ہری پور نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن کا کام قابل ستائش ہے ۔حال ہی میں سانحہ پشاور پولیس لائن میں الخدمت فاونڈیشن نے رضاکارانہ طور پر بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔
الخدمت فاونڈیشن کے منتظمین اور رضاکار خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ہری پور پولیس الخدمت فاونڈیشن کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔کسی بھی مسئلہ کی صورت میں میرے دفاتر کے دورازے آپ کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں ۔بعد ازاں ڈی پی او ہری پور نے مختلف سکول اور کالج کے سٹوڈنٹ میں الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے شیلد بھی دیں ۔