مانسہرہ ۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے بلدیاتی نمائندوں کی معطلی مانسہرہ تحصیل کونسل ممبران کااجلاس ہوا ۔ آج بروز بدھ آٹھ فروری کو الیکشن کمشنر آفس مانسہرہ کے سامنے دس بجے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کرنے کااعلان بھی کیا۔
امیدوارتحصیل پریذائیڈنگ آفیسر مانسہرہ ملک ممتاز کی صدارت میں منعقدہ مشاورتی اجلاس میں ممبران حاجی محمدارشاد۔بشارت علی سواتی۔محمدعارف۔محمدالیاس ۔سجاد تنولی۔مراد خان۔سیدمنظور شاہ۔محمدعارف۔حبیب الررحمٰن۔یاسرنقیبی۔عامرخان ۔حاجی عبدالقیوم اوردیگرنے شرکت کی۔
اجلاس کے شرکاء نے کہاکہ بلدیاتی نمائندے گزشتہ ایک سال سے بےاختیار ہیں جنہیں کوئی فنڈ نہیں ملے وہ صرف عوام کوفارم تصدیق کی سہولت فراہم کررہے تھے جوکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے ممبران بلدیات کی معطلی کرکے اسے بھی ختم کردیاگیاہے۔
ہمارے تحصیل پریذائیڈنگ کاالیکشن نہ ہونے سے تحصیلوں کے تعارفی اجلاس تک منعقد نہیں ہوسکے ہیں الیکشن کمیشن کے اس فیصلہ سے عوام براہ راست متاثر ہوئے ہیں اگر معطل کرنا ہے تو وفاقی وزراء۔ممران قومی اسمبلی اور سنیٹرز کومعطل کیجائے۔
انھوں نے کہاکہ ہم عوامی حق تلفی پر آج الیکشن کمشبرآفس کے سامنے دن دس بجے احتجاج کریں گے اور جمعہ کے روز ہائیکورٹ سرکٹ بینچ میں رٹ بھی دائر کی جائے گی ۔