ایبٹ آباد۔ سبزی منڈی کے قریب گھرمیں نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی تین فائر ویکل بمعہ فائر فائٹرز اور تین ایمبولینسز بمعہ میڈیکل ٹیکنیشن جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔
ایمرجنسی آفیسر فہد علی مسعود آپریشن کو لیڈ کیا۔ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ کو ایک جگہ محدود رکھا۔کچا مکان ہونے کے باعث آگ کی شدت تیز ہونے کے باعث میں 4 بچے بری طرح جھلس کر موقع پر جاں بحق جبکہ 4 افراد کو زندہ ریسکیو کر کے زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
بعد ازاں چاروں افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ۔ ریسکیو ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت سے آگ پر قابو پایا۔تمام آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک نے خود کی ۔ڈیڑھ گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر مکمل قابو پایا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک نےڈپٹی ڈائریکٹر ایوب میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر جنید ، اسسٹنٹ کمشنر ثقلین اور اے سی گلیات زرک خان کے ہمراہ زخمی ہونے بچوں اور فیملی کی ایوب میڈیکل کمپلیکس میں عیادت کی۔اسسٹنٹ کمشنر ثقلین نے زخمیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے احکامات دیئے۔