45

سٹی امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت جاری منصوبوں کی کارکردگی

ایبٹ آباد ۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت خیبر پختونخوا سٹی امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت جاری منصوبوں کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

خیبر پختونخواہ سٹی امپرومنٹ پراجیکٹ کے جاری منصوبوں کی کارکردگی حوالے سے جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کانفرنس روم ایبٹ آباد میں منعقد ہوا۔

خیبرپختونخواہ سٹی امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت اندرون شہر میں فٹ پاتھوں کی تعمیر، بازار کی خوبصورتی کی بحالی، بجلی کی تاروں کے لیے منظم نظام، بازار کی قدرتی خوبصورتی کو بحال کرنےکے حوالے سے اہم امور زیر بحث آئے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے سٹی امپرومنٹ پراجیکٹ کو شہریوں کے لیے مفید بنانے کے حوالے سے اقدامات پر زور دیا ۔

اور ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے پراجیکٹ کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے پیسکو سے متعلق امور کے حوالے سے تمام ترانتظامات، این او سیز کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ کے پی سپ ٹیم کی جانب سے شیروان ایڈونچر پارک پر جاری کام سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے تمام تعمیراتی کام کو ایس او پیز، کوالٹی کے عین مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود،ٹی ایم او ایبٹ آباد شکیل حیات، نمائندہ واسا، کے پی سپ ٹیم اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں