44

شیروان پارک میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ

ایبٹ آباد ۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت شیروان پارک میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود اور کے پی سپ ٹیم بھی انکے ہمراہ موجود رہی۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے شیروان ایڈونچر پارک میں جاری کام کا جائزہ لیا جہاں خیبر پختونخوا سٹی امپرومنٹ پراجیکٹ ٹیم، واسا کی جانب سے انہیں بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے زیر تعمیر کرکٹ گراؤنڈ، کیفی ٹیریا، پارکنگ، سڑکوں کی تعمیر اور دیگر تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور پراجیکٹ افسران کو بلڈنگ کوڈز، عالمی معیار کے مطابق عملدرآمد کی ہدایت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ایبٹ آباد ارشد محمود، ٹی ایم او ایبٹ آباد شکیل حیات، نمائندہ واسا، ٹیم کے پی سپ بھی انکے ہمراہ موجود رہی اور جاری تعمیراتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں