مانسہرہ ۔ ملک بھر میں عام انتخابات / ضمنی انتخابات کے انعقاد کے اعلان کیساتھ ھی تحریک انصاف کی قیادت نے ورکروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں تاھم ضلع مانسہرہ سے بھی ٹکٹس کیلیئے درخواستیں جمع کرنے کیلیئے مشاورت کا عمل جاری ھے۔
تاھم حلقہ پی کے 37 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ کیلیئے سرتوڑ کوششیں جاری ہیں اور نظریاتی ورکرز کی طرفسے بھی پارٹی قیادت سے بڑی امیدیں وابسطہ ہیں کہ شائد انکی قربانیوں کو مدنظر رکھکر قسمت آزمائ کا موقع مل جائے ۔
ذمہ دار ذرائع کیمطابق ابھی تک پی کے 37ںسے چارنام سرفہرست ہیں جن میں عبدالشکورخان لغمانی سید آفتاب شاہ وقار خان سواتی اور حزب اللہ خان شامل ہیں تاھم ان چاروں ناموں میں سے کسی ایک پر اتفاق نہ ھونیکی صورت میں قرعہ فال الحاج صالح محمدخان یا انکے خاندان کے کسی فرد کے نام نکل سکتا ھے۔
تحریک انصاف کی قیادت کے فیصلے کیمطابق ٹکٹس ان امیدواروں کو دیئے جائینگے جو کامیابی حاصل کرنے کی لیئے وسائل بھی بروئے کار لاسکتے ھوں ۔