27

مانسہرہ یتیم بچے کے ساتھ زیادتی اپڈیٹ

مانسہرہ۔ کنگ عبداللہ ہسپتال میں پنجاب سے آئے پارکنگ ٹھیکیدار کاشف رضا کی جانب سے محلہ چنئی کے رہائشی علی نامی یتیم بچے سے بدکاری کا معاملہ کھل کر سامنے آنے کے بعد عوامی حلقوں میں شدید غم وغصہ کی لہر دیکھنے میں آ رہی ہے۔

اس سلسلہ میں صوبائی یوتھ اسمبلی Kpk جے آئی یوتھ ضلع مانسہرہ ،تحریک انقلاب صوبہ ہزارہ ، انجمن تاجران مانسہرہ ، شباب اسلامی پاکستان ، سول سوسائٹی اور دیگر عوامی حلقے میدان میں آ گئے اور متاثرہ بچے کا ساتھ دینے کا عہد کیا۔

اس سلسلہ میں تحریک انقلاب صوبہ ہزارہ کے مرکزی وائس چئیرمین یوتھ ایم پی اے سید شبیر حسین شاہ ، صدر جے آئی یوتھ ضلع مانسہرہ شیخ ندیم شہزاد سینئر نائب صدر انجمن تاجران شیخ کامران اقبال و دیگر نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے انتظامیہ کی نااہلی اور لاپرواہی کی وجہ سے کنگ عبداللہ ہسپتال ایسے مسائل کی اماج گاہ بنی ہوئی ہے ، ہسپتال عوام کو ریلیف دینے کے بجائے آئے روز گونا گوں مسائل کو جنم دے رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کی بڑی ہسپتال میں اتنا بڑا واقعہ ہوا مگر ایم ایس اور ہسپتال انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نا رینگی، ڈی سی مانسہرہ اور ڈی پی او مانسہرہ کی طرف سے کوئی بھی کسی قسم کی سٹیٹ منٹ دیکھنے میں نہی آئی ، اگر یہاں کسی بااثر شخصیت کے بچے کا معاملہ ہوتا تو اب تک پورا مانسہرہ سر پر اٹھا لیا جاتا مگر ایک یتیم بچے کے معاملے پر سب کی خاموشی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔

اس سلسلہ میں امیر جماعت اسلامی عمر امتیاز ایڈووکیٹ کی طرف سے بچے کا کیس فی سبیل للہ لڑنے کا اعلان بھی ہوا، عوام نے مطالبہ کیا کہ اس کیس کی اب تک کی تمام کاروائی کو پبلک کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں