مانسہرہ ۔ مانسہرہ پولیس کی ماہ جنوری 2023 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔
گزشتہ ماہ کے دوران چوری ، ڈکیتی ، راہزنی اور کارلفٹنگ کے 15 مقدمات ٹریس کرکے 45 ملزمان کو گرفتار کرتےہوۓ 33 لاکھ 68 ہزار 965 روپے ، 1 گاڑی ، 4 موٹرسائیکلز ، مال مویشی اور دیگر سامان ریکور کرکے مالکان کے حوالےکیا۔
اسی طرح 43 منشیات فروشوں کو گرفتار کرحے 68 کلو چرس ، 3 کلو ہیروئین ، 88 بوتل شراب ،1 کلو آئس برآمد کی۔
اسی طرح اسلحہ کے 115 مقدمات درج کرکے 13 رائفلیں ، 2 کلاشنکوفیں ، 130 پستول ، شارٹ گنز 40 اور 2200 کارتوس برآمد کئیے گئے۔