مانسہرہ. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 حفیظ الرحمن صاحب کا پریس کلب مانسہرہ کا وزٹ کیا۔ پریس کلب مانسہرہ کی نیو کابینہ کے صدر شہزاد جہاگیری اور کابینہ ممبران کو مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ریسکیو1122 ڈسٹرکٹ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمن صاحب نے کہا کہ میڈیا ریاست کی چوتھا ستون ہے اور معاشرے کے آنکھ و کان ہوتے ہیں جو علاقائی مسائل پیشہ ورانہ طریقے سے رپورٹ کرتے ہیں میڈیا معاشرے کی ترجمانی میں ایک اہم اور مثبت کردار ادا کرتے ہیں اور ریسکیو کے اگاہی مہم میں ہم ضلع مانسہرہ کے میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کارکردگی کی بنیاد پر جس مقام پر ہے اس میں میڈیا کا ہر اول کردار کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ مانسہرہ پریس کلب ممبران نے ریسکیو 1122 ادارے کو سراہتے ہوئے کہا کے ضلع مانسہرہ میں ریسکیو کی کارکردگی سے عوام الناس مطمئن ہیں اور امید ظاہر کی کہ انشاءاللہ انے والے وقتوں میں اس میں مزید بہتری لائی جائے گی ۔