ہریپور . ڈمپر کی زد میں آ کر دو موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق۔واقعہ پیر منگل کی درمیانی شب ٹیکسلا ایچ ایم سی روڈ پر واقع غوثیہ سی این جی کے قریب پیش آیا جس میں میر پور،توفکیاں کے رہائشی دو نوجوان عبد الحفیظ اور ملک بلال ڈمپر کی زد میں آ کر موقع پر جاں بحق ہوئے۔
ٹیکسلا خان پور روڈ سمیت دیگر مقامات پر ڈمپروں کی ٹکر سے حادثات کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،ارباب اختیار کو ایسے اندوہناک حادثات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرنے چاہییں تا کہ قیمتی انسانی جانوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔