41

ہری پور پولیس نے گمشدہ بچہ والدین سے ملوا دیا

ہریپور . ہری پور پولیس نے گمشدہ بچہ والدین سے ملوا دیا۔تھانہ سرائے صالح چوکی شاہ مقصود کی حدود ڈھنڈا چوہا سے کچھ روز قبل محسن طارق بعمری 14 سال جو گمشدہ ہو گیا تھا ۔

جس سے متعلق سوشل میڈیا پر بھی تشہیر کیا گیا ۔جو اج ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح اعجاز علی اور انچارج چوکی شاہ مقصود شعیب خان نے بعد از تسلی والد طارق محمود ولد محمد ایوب سکنہ ڈھنڈا چوہا کے حوالے کیا ۔جس پر بچے کے والد نے ہری پور پولیس کی اس کاوش کو سراہا اور شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں