13

آٹے کے ڈیلر کا لائنسس منسوخ

مانسہرہ ۔ ڈسٹرکٹ مانسہرہ سرکاری رعایتی آٹے کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے قابل قدر سیکرٹری سر عابد وزیر اور لائق ڈائریکٹر سر یاسر حسن کی ہدایات کے مطابق آج ڈی ایف سی مانسہرہ مس عظمیٰ شاہ نے فوڈ انسپکٹر معظم علی کے ہمراہ پکھل کے علاقے کا معائنہ کیا۔

جس میں ہمشہریاں، ماڑی خان خیل، بھیرکنڈ ، خاکی خواجگان اور شوکت آباد۔ ان علاقوں کے تمام نامزد آٹے کے ڈیلرز کا معائنہ کیا گیا اور نادہندگان کے خلاف 2 ایف آئی آر درج کرائی گئیں۔اور سرکاری اٹا قیمت سے زیادہ فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے ان آٹے کے ڈیلر کا لائنسس منسوخ کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں