33

ریسکیو بٹگرام ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 24 گھنٹے مکمل ہائی الرٹ

بٹگرام . موجودہ بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ریسکیو 1122 بٹگرام کی ٹیم کو کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 24 گھنٹے مکمل ہائی الرٹ ر ہنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر وحید خان نے ڈپٹی کمشنر بٹگرام جناب محمد عرفان اللہ محسود صاحب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ریسکیو 1122 بٹگرام کی سپیشل ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیم کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

عوام سے گزارش ہیں کہ بِلا ضرورت سفرسے گریز کریں کیونکہ گاڑیوں کے پھسلنے اور لینڈ سلائیڈنگ کی قوی امکانات موجود ہیں۔

دوران سفرگاڑی کی رفتار کم ,مناسب فاصلہ اور ہیڈلائٹس آن رکھیں.

بارشوں ،برفباری یا لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 کی ٹال فری ہیلپ لائین *1122* پر مفت کال کریں ۔۔۔

ریسکیو 1122 بٹگرام کی تمام اہلکار ہر قسم کی قدرتی آفات یا حادثے سے نمٹنے کیلئے آپ کی خدمات کےلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں