مانسہرہ ۔ ڈی پی او مانسہرہ عرفان طارق کی ہدایات پر ضلع میں امن و آمان کو قائم رکھنے ، عوام کی جان و مال کے تحفظ ، جرائم پیشہ اورمشکوک افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کےلئیے ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی طرف سے جنرل ہولڈ اپ شروع ۔
عوام الناس سے گزارش ہے کہ سفر کرتے وقت اپنے شناختی کارڈ اپنے ہمراہ رکھیں تاکہ کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنے پڑے۔
دوسری جانب ڈی پی او مانسہرہ کا رات گئےضلع میں جاری چائنیز پروجیکٹس اور حساس مقامات کا دورہ۔جوانوں کو ہیلمٹ جیکٹ پہننے پر شاباش دی۔
انھوں نےچائنیز کیمپس اور حساس مقامات پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کو موجودہ حالات کے پیش نظر الرٹ رہ کر جانفشانی سے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔