ہریپور . ڈپٹی کمشنر ہری پور کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرI ہری پور نے دفعہ 144 Cr.P.Cکے تحت، پولی تھین بیگز پر پابندی کی خلاف ورزی پر متعدد پولی تھین کی ہول سیل دکانوں کوچیک کیا اور بڑی مقدار میں پلاسٹک بوتلیں ، پولی تھین بیگز کو ضبط کرتے ہوئے مذکورہ دکانداروں کے خلاف قانونی کارواائی عمل میں لائی گئی۔
حفظان صحت ،قیمت، معیار،اور مقدار کے سلسلے میں مختلف کاروباری مراکز کو چیک کیا۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔نمائندہ تمباکو کنٹرول سیل پشاور کے ہمراہ غیر قانونی سگریٹ، گھٹکا اور شیشہ کی اشیاء کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا اور عوامی مقامات پر تمباکو کی ممانعت کے حوالے سے مختلف دکانوں کو بھی چیک کیااور غیر قانونی سگریٹ، گھٹکااور شیشہ کی اشیاء کو ضبط کرکے تلف کر دیا گیا۔