اپر کوہستان ۔ ڈی پی او اپر کوہستان طاہر اقبال کا موجودہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر سرکل شتیال کے مختلف تھانہ جات سکیورٹی پوائنٹس اور ڈیم سائٹ کا وزٹ۔
ڈی پی او اپر کوہستان نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو دوران ڈیوٹی الرٹ رہنے اور بلٹ پروف جیکٹس و ہیلمٹ کا استعمال کی سختی سے ہدایت کی۔
ڈی پی او اپر کوہستان نے موجودہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر سرکل شتیال کا سرپرائز وزٹ کیا ۔تھانہ لوٹر،مختلف چوکیات کی عمارات کا معائنہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈیم سائٹ ڈیوٹی پہ تعینات پولیس گاردات کو بھی چیک کیا سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو موجودہ حالات میں سیکورٹی کے حوالے سے الرٹ رہنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کے متعلق ضروری ہدایات دیں۔
ڈی پی او اپر کوہستان نے پولیس افسران و جوانوں کو آگاہ کیا کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے ضلع کی تمام انٹری پوائنٹس پر چیکنگ کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے اپنے اردگرد مشکوک افراد و گاڑیوں پہ کڑی نظر رکھیں۔ اپنے تحفظ کی خاطر حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹ لازمی استعمال کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے سے بچا جا سکے۔ڈیوٹی کے دوران موبائل فون کے استعمال پر سخت پابندی ہے
داسو و بھاشہ ڈیم پر کام کرنے والے فارنرز کی ڈیوٹی کے دوران کسی قسم کی کوتاہی قابل برداشت نہیں ہو گی اگر ڈیوٹی کے دوران کوئی آفیسر یا جوان کسی بھی قسم کی کوتاہی، لاپرواہی یا غفلت کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
محرر تھانہ جات و چوکیات کو آنے والے سائلین کے ساتھ اچھا رویہ اور خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات دیں دوران وزٹ ڈی ایس پی سرکل شتیال غلام محمد خان و دیگر پولیس آفسران بھی ہمراہ موجود رہے۔