ہری پور. ہری پور پاسپورٹ آفس ضلع ہری پور کے باسیوں کی خدمت کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،محدود وسائل کے باوجود اپنی جانب سے دفتر آنے والے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہے ہیں،تاہم عوام کو بھی تعاون کرنا چاہے.
چند روز قبل بھی عوام نے جھوٹی افواہ پر پاسپورٹ کے حصول کیلئے جلد بازی کا مظاہرہ کیا تاہم بر وقت اقدامات سے اللہ کا شکر ہے کہ کوئی سانحہ رونما ہوا،اس دوران دفتر کا عملہ مسلسل کئی روز تک رات 12.12بجے تک دفتر میں موجود رہ کر درخواست گزاروں کے پاسپورٹ پراسیس کرتا رہا.
ان خیالات کا اظہار پاسپورٹ آفس ہری پور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہمایوں شاہ نے ندائے خلق سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمد زاہد و عملہ کے دیگر اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے،انہوں نے مزیدکہاکہ یکم فروری سے پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافہ کی افواہوں نے پورے ملک کومتاثر کیا اور عوام میں بے چینی پیدا ہونا فطری عمل تھا تاہم وزارت داخلہ و پاسپورٹ حکام نے قبل از وقت معاملہ کی وضاحت کرتے ہوئے فیسوں میں ایسے کسی بھی اضافہ کی خبروں کو غلط قرار دیا تھا تاہم اسکے باوجود ہری پور سمیت دیگر پاسپورٹس آفس پر عوام کا سیلاب امڈ آیا.
ہری پور میں ہمارے پاس معمول سے کئی گنا زیادہ رش ہو نے سے دفتر میں حقیقی معنوں میں تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی اللہ کا شکرہے کہ ہم نے بر وقت اقدامات کرتے ہوئے اس عوامی سیلاب کو بہترین انداز میں کنٹرول کیا وگرنہ بھگدڑ مچنے سے کوئی بھی انسانی المیہ رونما ہو سکتا تھا ان دو تین دنوں میں کئی ہزار شہریوں نے پاسپورٹ کیلئے در خواستیں جمع کروائیں جس پر دفتر کے عملہ نے کئی دن تک رات کو 12.12بجے تک مسلسل کام کرتے ہوئے مذکورہ در خواستوں کو پراسیس کیا.
انہوں نے کہاکہ ہم ہر وقت اپنے شہریوں کی خدمت کیلئے حاضر ہیں تاہم عوام کو بھی چاہئے کہ وہ سرکاری دفاتر کے وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ان پر بوجھ ڈالیں تاکہ نہ سرکاری ملازمین کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑے او رنہ ہی عوام کو کسی قسم کی زحمت اٹھانی پڑے .
ہری پور GTVCکے چیئرمین انسٹی ٹیوٹ مینجمنٹ کمیٹی ڈاکٹر چن مبارک ہزاروی،پرنسپل پروفیسر انجنیئر علی فاخر،وائس پرنسپل سعید احمد خان
،یاسر عرفات (جاب پلیسمنٹ آفیسر)کے ہمراہ شجر کاری مہم کے آغاز پر پو دا لگانے کے بعد دعا کر رہے ہیں