31

کنگ عبداللہ ہسپتال تباھی کے دھانے پر

مانسہرہ. کنگ عبداللہ ہسپتال تباھی کے دھانے پر سکیورٹی گارڈ گزشتہ چھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم حصول انصاف و تنخواہوں وصولی کے لٸے معزز عدلیہ کے دروازے پر پہنچ گئے متاثرہ سیکورٹی گارڈز نے عدلیہ سے امیدیں باندھ لیں تفصيلات کے مطابق جی ایس ایس پرائيویٹ کمپنی کی جانب سے کنگ عبداللہ ہسپتال کی سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور درجنوں سیکورٹی گارڈز گزشتہ 6ماہ سے بغیر تنخواہوں کے کام کر رہے ہیں.

تنخواہوں کی عدم اداٸیگی کے خلاف سیکورٹی گارڈز نے عزز عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کرتے ہوۓ آج عدالت مں رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا مبینہ ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں بیھٹے ایک ذمہ دار محکمہ صحت کے آفیسر کی جانب سے کمیشن طے نہ ہونے پر غریب سیکورٹی گارڈز کی تنخواہوں کا چیک رکنے کی اطلاعات پاٸی گٸی ہیں.

جس پر تاحال6ماہ سے تنخواہیں رکی ہوئی ہیں جس سے سکیورٹی گارڈز کے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے ہو گئے ہیں اور نوبت فاقوں تک آگئی ہے آج مقامی عدالت میں جی ایس ایس کمپنی کےدرجنوں سیکورٹی گارڈز اپنی تنخواہوں کی حصول کے لیے دعویٰ دائر کریں گے اس حوالے سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں