مانسہرہ. محکمہ صحت کی جانب سے جاری 6 روزہ انسداد تشنج مہم کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر۔
عوامی و سماجی حلقوں کا محکمہ صحت کے افسران و فیلڈ سٹاف کو کامیاب مہم کے انعقاد پر خراج تحسین. تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت مانسہرہ کے جملہ سٹاف جن کی تعداد تقریباً 1600 کے لگ بھگ تھی نے اس مہم میں حصہ لیا جن میں فیلڈ سٹاف کے ساتھ ساتھ ای پی آئ سنٹرز کا سٹاف بھی شامل تھا جن کی براہ راست نگرانی ڈی ایچ او ڈاکٹر مشتاق تنولی اور ای پی آئ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ناصر علی شاہ کاکا خیل کر رہے تھے .
مہم کے اختتام پر ڈاکٹر ناصر کاکا خیل نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 62 یوسیز میں 279693 خواتین میں سے 274684 خواتین کو تشنج جیسی مہلک بیماری سے بچاؤ کے انجکشنز لگائے گئے. اس طرع خدا کے فضل و کرم سے محکمہ صحت نے مختص حدف کا 98 فیصد حدف کامیابی سے حاصل کر لیا.
اس موقع پر ڈاکٹر ناصر کاکا خیل نے مہم میں شامل فیلڈ اور سپروائزری سٹاف کو بھی ذبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوے کامیاب مہم کے انعقاد کو ان کی انتھک محنت کا صلہ قرار دیا۔یاد رہے کہ 6 روزہ مہم کے دوران ضلع کے کسی بھی علاقے میں کوی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔