مانسہرہ ۔ تھانہ اوگی ، کراچی میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے مفرور ہونے والے ملزم کو اوگی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم کے سر پر حکومت پاکستان کی جانب سے انعام بھی مقرر تھا۔ملزم شیر رحمان کے خلاف 18.11.2022 کو کراچی کے تھانہ قائد آباد میں زناء اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔
