24

ایبٹ آباد ، گھر میں شارٹ سرکٹ، عورتوں اور بچوں سمیت چار افراد جانبحق

ایبٹ آباد . ٹھنڈیانی روڈ گلی بڑیاں کے مقام پر گھر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آچانک آگ بھڑک اٹھی. کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر تین فائر وہیکلز بمعہ 18فائرفائٹرز دو ایمبولینسز بمعہ میڈیکل ٹیکنیشن اور ڈزاسٹر ویکل جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دیا گی ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق گھر کی چھت گرنے سے عورتوں بچوں سمیت 4افراد جھلس کر موقع پر جاں بحق۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کی۔اس تمام آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک اور ایمرجنسی آفیسر فہد علی مسعود نےخود کی۔
حادثے کی جگہ پر گاڑیوں کا راستہ نہ ہو کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں نے پیدل مسافت کر کے امدادی کارروائیاں جاری کی ۔جاں بحق ہونے والے میں ثمینہ بی بی 40 سال ، معین 22 سال ،منیب 15سال اور منیبہ 23 سال شامل ہیں ۔
#ریسکیو1122 #ایبٹ_آباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں