مانسہرہ۔ جھانسہ کرایہ دوکانات و کاروباری نفع مالیاتی سکینڈل متاثرین کا ڈوبی رقوم واپسی اور سکینڈل کے مرکزی کرداروں کی گرفتاری کے لئے مرکزی کردار خاتون کے گھر کے باہر احتجاجی علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ قائم شرپسند عناصر کی جانب سے لگائے گئے کیمپ پر حملہ کی کوشش متاثرین کی جانب سے قانونی کاروائ اور انصاف فراہمی کا مطالبہ.
تفصیلات کے مطابق جھانسہ دوکانات کرایہ داری و کاروباری نفع کی آڑ میں سابق صوبائ وزیر کی بھابھی مسماۃ عندلیب اور اس کے سہولتکاروں کے ہاتھوں لٹنے والے مجبور خواتین اور مردوں نے اپنی فیملیز سمیت ان کے گھر کے باہر احتجاجی علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا.
اس موقع پر شانی پیر نامی شخص نے اپنے بیٹے سمیت احتجاجی کیمپ پر حملہ کی کوشش کی اور موقع پر ہاتھا پائ اور گالم گلوچ کی اور کرسیاں اٹھا کر پھینکیں. جس پر متاثرین نے مقامی پولیس تھانہ سٹی میں شرپسند شخص شانی پیر کے خلاف تحریری درخواست قانونی کاروائ کے لئے دے دی.
جبکہ بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود متاثرین مرد و خواتین ایم ارشد سید صداقت شاہ،مس ناصرہ تنولی،رفیق، جھانگیر نصیر ودیگر نے سابق صوبائ وزیر شازی خان سمیت پیپلز پارٹی کی قیادت اور اعلیٰ حکام و ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ کاروباری مالیاتی سکینڈل کی مرکزی کردار عندلیب سمیت مافیا کے دیگر مکرداروں کی فوری گرفتاری اور متاثرین کی لوٹی جمع پونجی واپس دلانے کا پرزور مطالبہ کیا.