28

ریسکیو 1122 کاتجربہ کار عملہ ہمہ وقت جدیدآلات سے لیس

ایبٹ آباد ۔ ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی عوام کے لیے کسی نعمت سے ہر گز کم نہیں ایبٹ آباد شہر میں کوئی سانحہ رونما ہو جائے یا دور دراز پہاڈوں میں ریسکیو 1122 کاتجربہ کار عملہ ہمہ وقت جدیدآلات سے لیس جائے حادثہ پہ بنا وقت ضائع کیے پہنچ جاتا ہے۔

یہ سب اس ادارے میں تعینات اعلی افسران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک اور ایمرجنسی آفیسر فہد علی کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ممکن ہو پایا یہ افسران جائے حادثات پہ اپنے عملہ کے ہمراہ خود موجود ہوتے ہیں دو روز قبل ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ سلہڈ سبزی منڈی میں آگ لگنے کے افسوس ناک واقع اور چار افراد کے جان بحق ہونے جیسے حادثہ کی جگہ عارف خٹک صاحب نے سارے آپریشن کی خود نگرانی کی اور اپنی جان کی پروا کیے بغیر کئی 4 افراد کو آگ سے بچا لیا۔

اور آج بارش اور موسم کی سختی کی پروا کیے پہاڑی علاقے یونین کونسل کھٹوال کے علاقے گلی بنیاں جہاں سڑک جیسی سہولت بھی نہیں تھی وہاں آگ بجھانے اور انسانی زندگیوں کی بقاء کی خاطر جائے حادثہ پہ تمام آپریشن کی نگرانی کرنے خود پہنچ گئے.

جہاں اعلی افسران کا یہ جزبہ اور فرض شناسی ہو وہاں ماتحت عملہ بھی پوری ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیتی ہے اور اس کی دور حاضر میں زندہ مثال ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک اور ایمرجنسی آفیسر فہد علی ہیں آپ کے اس جزبہ اور خدمت کے جزبہ پہ اہلیان ایبٹ آباد ہمیشہ آپکی مشکور رہے گی.

دونوں آفسران کی ہمت و جذبے کو ایبٹ آباد کے ہر شہری کا سلام۔
ریسکیو 1122 ایبٹ آباد تحفظ کا احساس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں