23

سرکاری آٹا کی کوالٹی اور وزن

مانسہرہ ۔ ڈائریکٹر فوڈ جناب یاسر حسن،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ جناب امتیاز محمد , ڈپٹی ڈائریکٹر ہزارہ ڈویژن جناب شیواز طارق اور ڈپٹی کمشنر تورغر جناب انور زیب خان کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عامر خالد نے تناول فلور ملز لساں نواب ضلع مانسہرہ کا وزٹ کیا سرکاری آٹا کی کوالٹی اور وزن بھی چیک کیا گیا ۔

اس کے علاوہ نامزد آٹا ڈیلرز کو بھی جاری کردہ سستا سرکاری أٹا کا ریکارڈ چیک کیا گیا اور تحصیل کنڈر حسن زئی میرامداخیل کے لئے 2 ٹرک سستا سرکاری أٹا ڈیلرز کے زریعئے روانہ کیا ۔

عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کے لیے سرکاری أٹا ڈیلر اور ملز اونر کو سخت ہدایات جاری کی ۔ کسی بھی کوتائی یا غفلت پر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں