ایبٹ آباد ۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت ضمنی انتخابات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت کی زیر صدارت ضمنی الیکشن کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضمنی انتخابات کی تیاری، سکیورٹی امور، سہولیات کی فراہمی، جنرل ڈیوٹیز کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر زیشان حفیظ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جبریل رضا، ایس پی انویسٹیگیشن اشیتاق خان، ڈی ای او فیمیل، ڈپٹی ڈی ای او ایجوکیشن نے شرکت کی۔