مانسہرہ (شعیب تنولی)انصاف لائرز فورم مانسہرہ کے زیراہتمام قانون کی حکمرانی کے عنوان سے سیمینار کاانعقاد ملک کامستقبل قانون کی حکمرانی سے وابستہ ہے جس پرعمل درآمد کیلئیے وکلاء میدان میں نکلیں اور عوام کوبھی ساتھ ملائیں .
مانسہرہ بار میں منعقدہ سیمینار میں سنیٹر اعظم سواتی۔انصاف لائرز فورم پاکستان کے رہنماوں شاداب حسین جعفری۔وقاراحمدجہانگیری۔زبیرکسانہ۔بلال بودلہ۔علی زمان یوسفزئی۔سردارعظیم اللہ نیازی ایڈووکیٹ نے خطاب کیا جبکہ سیمینارمیں بابرسلیم سواتی ۔سیداحمدحسین شاہ نے بھی شرکت کی مقررین نے کہاکہ ہمیں قرآن پاک کی صورت میں چودہ سوسال قبل مکمل قانون ملا ہے جوکہ ہرطبقہ کوانصاف فراہم کرتاہے.
یہ ملک پاکستان اسلام کے نام پرمعرض وجود میں آیا ہے مگر قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد آنے والے حکمرانوں نے اس ملک میں قانون کی حکمرانی کیلئیے کچھ نہیں کیا عمران خان نے انصاف کی حکمرانی کیلئیے آواز بلند کی جسکانتیجہ یہ نکلا کہ عمران خان پرقاتلانہ حملہ کی ایف آئی آر تک وہ درج نہیں کراسکے اور اعظم سواتی پرمقدمات درج ہوئے جب تک ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی.
اسوقت ملک کی معیشت ترقی نہیں کرسکتی ملک کامستقبل قانون کی حکمرانی سے وابستہ ہے جسکے لئیے آزاد انتخابات کاہوناضروری ہے تاکہ عوام اپنی مرضی سے حکومت بناسکیں ۔انھوں نے وکلاء اور عوام سے اپیل کی کہ وہ رولز آف کاء کیلئیے میدان میں نکلیں ۔