لوئر کوہستان ۔ اسسٹنٹ کمشنر پٹن انجنئیر بلال ناصر صاحب کی زیر نگرانی شعبہ تعلیم کے حوالے سے گورنمنٹ ہائی سکول پٹن میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا، جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ ریونیو کوہستان لوئر، سب ڈویژن کے تمام سربراہان اور اساتذہ نے شرکت کی۔ اساتذہ نے اپنے اپنے مسائل سے اسسٹنٹ کمشنر کو اگاہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر پٹن انجینئر بلال ناصر صاحب نے کچھ مسائل کو موقع پر ہی حل کیا اور دیگر مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دیہانی کرائی۔
