23

ہری پور شعبہ تفتیش کے جملہ تفتیشی افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ

ہریپور ۔ ایس ایس پی انویسٹیگیشن ہری پور کی ہری پور شعبہ تفتیش کے جملہ تفتیشی افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ۔

ایس ایس پی انوسٹیگیشن ہری پور جناب محمد سلیمان خان کی ہری پور شعبہ تفتیش کے افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جناب قاسم خان، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن محمد طاہر قریشی اور شعبہ تفتیش کے جملہ افسران نے شرکت کی۔

میٹنگ میں ضلع ہری پور میں ہونے والے کرائم اور تفتیش کے عمل کے متعلق تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ سنگین نوعیت کے مقدمات کو انفرادی طور پر ڈسکس کیا گیا اور تفتیش کے عمل کو بہتر بنانے میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جناب قاسم خان صاحب کی رائے سے بھی استفادہ حاصل کیا گیا۔

ایس پی صاحب نے ہدایات جاری کی کہ مقدمات میں مطلوب ملزمان جو عدم گرفتار ہیں ان کی گرفتاری کو جلد از جلد یقینی بنائیں اور مال مسروقہ کے مقدمات میں ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ مال کی برآمدگی کو یقینی بنائیں ۔انٹریس مقدمات میں ملزمان کو ٹریس کر کے جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہڑے میں لایا جائے ۔

ضرر اور اقدام قتل وغیرہ کے مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری، آلات ضرر کی برآمدگی اور میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے مضروب اور مظلوم لوگوں کو انصاف اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ زیر تفتیش مقدمات میں تفتیش کے عمل کو جلد پورا کرکے عدالتی احکامات کی روشنی میں اندر 14 یوم مقدمہ چالان کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

اور تفتیش کے عمل میں مزید بہتری لاکر جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں اور میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے مظلوم کی داد رسی اور انصاف فراہم کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں