مانسہرہ ۔ ڈی پی او مانسہرہ عرفان طارق کا ڈپٹی کمیشنر مانسہرہ کے ہمراہ رات گئے ضلع میں جاری چائنیز پروجیکٹس اور ورک سائٹس کے دورے ، سیکیورٹی چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی کے حوالے سے مناسب ہدایات جاری کی ، انھوں نے بلٹ پروف ہیلمٹ جیکٹ پہننے پر جوانوں کو شاباش دی اور الرٹ رہ کر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے کی پدایت کی۔
ڈی پی او مانسہرہ عرفان طارق کا کہنا تھا کہ ملک پاکستان میں جاری تمام چائینز پروجیکٹ پاکستان کی تعمیر وترقی میں اہمیت کے حامل ہیں۔ پاکستان کی ترقی میں دوست ملک چائنہ کا کردار ہمیشہ قابل ستائش رہا ہے۔اس لئیے تمام رہائش گاہوں اور ورک سائٹس پر سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئیے گئے ہیں۔