مانسہرہ. سالانہ دستار فضیلت کانفرنس آج مدرسہ امدادیہ ڈب نمبر 2 میں ھوگی. دعوتوں اور تیاریوں کا سلسلہ مکمل. عظیم الشان کانفرنس سے پیر طریقت مولانا محمود الحسن مسعودی اور سابق سینیٹر صوبائ راھنما جے یو آئی (ف) مولانا سید ھدایت اللہ شاہ خصوص خطاب کریں گے.
تفصیلات کے مطابق آرگنائزر سالانہ دستار فضیلت کانفرنس مولانا سید محمد ثاقب اور مفتی سید فرحان شاہ نے بریفنگ دیتے ھوئے کہا کہ آج بعد از نماز عصر مدرسہ امدادیہ میں سالانہ دستار فضیلت کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں ضلع بھر کے علاوہ ہر جگہ سے جید علمائے کرام اور ھر مکتبہ فکر کے افراد کثیر تعداد میں شرکت کریں گے جس کے سلسلے میں دعوتوں اور تیاریوں کا سلسلہ مکمل کرلیا گیا ہے.
جبکہ اس عظیم الشان دستار فضیلت کانفرنس سے پیر طریقت رھبر شریعت مولانا محمود الحسن مسعودی اور جید علمائے کرام خصوص خطاب کریں گے. جبکہ آخر میں ملک و ملت کی سلامتی اور اسلام کی سر بلندی کے لئے خصوصی اجتماعی دعا کی جائے گی.