مانسہرہ ۔ قلندرآباد مین بازار میں ٹرک ڈرائیور کی جانب سے سوزوکی کو بچانے کی کوشش میں متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ۔ایک شخص زخمی بدترین ٹریفک جام ،ٹریفک پولیس موقع سے غائب ۔
واضح رہے کہ مین بازار میں چند ماہ قبل این ایچ اے کی جانب سے کیٹ آئی نصب کیے جانے کے بعد ٹریفک کے مسائل زیادہ سنگین ہو گئے ہیں کیونکہ فٹ پاتھوں پر پہلے ہی دکانداروں اور ریڑھی بانوں کا قبضہ ہے جبکہ مین روڈ کو بھی مانسہرہ ایبٹ آباد کیلیے چلنے والی سوزکیوں کیلیے عملاً اڈہ بنا دیا گیا ہے ۔
جہاں روڈ کے دونوں اطراف ہر وقت درجنوں گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں یا مسافروں کو اٹھانے اور اتارنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے ۔جس کے نتیجے میں رش کے دوران بالخصوص بڑی لوڈنگ گاڑیوں کی آمد و رفت ناممکن ہو جاتی ہے ۔ جبکہ انتظامیہ اور ٹریفک پولیس جو کہ ٹریفک روانی کیلیے ہر وقت کوشاں رہتی ہے مسئلہ کی اصل جڑ سے دانستہ چشم پوشی کرتی دکھائی دے رہی ہے۔