مانسہرہ ۔ مانسہرہ انتہائی خوبصورت علاقہ ہے۔ یہاں وسیع میدان دیکھنے کو ملتے ہیں یہاں چھوٹے چھوٹے گھر بن سکتے ہیں ایسے گھر جو برفباری میں گرم ہوں آتش دان بنے ہوں خوبصورت با سہولت گھر ہونے سے سیاح زیادہ دن ٹھہر سکتے ہیں یہاں کھانے پینے کے ڈھابے بن سکتے ہیں ، موسیٰ کا مصلہ ایک بلند پہاڑ ویسع میدان جہاں رہائش انتہائی ضروری ہے۔
سیاح کو لازم قیام کی ضرورت پڑتی ہے ۔مگر یہاں سیاحوں کے لیے رہائشگاہ کا انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے سیاحوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے اس خوبصورت میدان میں دو کچے مکان آگر اس کو جدید طریقے سے بنایا جائے تو سیاحوں کے ساتھ مقامی لوگوں کو بھی فائیدہ ہوگا۔
آپ کی ذرا سی توجہ تھوڑی سی کوشش اس علاقے کو کامیابی کے درجے پر پہنچا سکتی ہے۔
تمام ٹورزم کمپنی سے گزارش ہے کہ اپنے ٹور میں اس علاقے کو بھی شامل کریں ، بے روزگاری کا خاتمہ کریں سیاحت کو فروغ دیں۔